• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں،وفاقی حکومت کے خلاف تحریک ضرور چلے گی،پیپلزپارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف اوروفاقی بجٹ کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے پیپلز سیکرٹریٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس سے صوبائی وزیر سعید غنی،پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدرراشد ربانی،سیکرٹری جنرل وقارمہدی، سیکرٹری اطلاعات عاجزدھامرہ،جاوید ناگوری نے خطاب کیا جبکہ حبیب الدین جنیدی، مرزا مقبول، سردارخان، امان اللہ محسود، آصف خان، خالد لطیف ، ضلعی صدورمرتضی بلوچ ،لیاقت آسکانی، خلیل ہوت، جاوید شیخ ، علی احمد، ساجد جوکھیو، پیپلزیوتھ کے جاوید نایاب لغاری،راشد خاصخیلی ، اسلم سموں ، سلیم سومرو اور دیگر بھی شریک تھے، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گرفتاریوں اورانتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں، حکومت مخالف تحریک ضرور چلے گی،کراچی کی ریلی صرف ٹریلرہے اصل فلم بلاول بھٹو کی قیادت میں جلد چلے گی ،سعید غنی نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام دشمن وفاقی بجٹ اورغریب عوام میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں،سلیکٹیڈ حکومت اوروزیراعظم یوٹرن کی وجہ سے عوامی اعتماد کھوچکے ہیں،وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پرخود کشی کا دعوی کیا تھا ،شیخ رشید جیسے شخص کووزیرنہ بنانے کا دعوی کیا تھا ،عمران نیازی نے کہاکہ تھا کہ ایم کیوایم سے اتحاد کروں تو مجھ سے بڑا منافق کوئی نہیں ہے ، عمران نیازی نے نوے دن میں تمام وعدے پورے کرنے کا دعوی کیا تھا،عمران نیازی نے آٹھ سوارب ڈالر ٹیکس جمع کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن چوروں اورڈاکووں کے خلاف کارروائی کی بجائے علیمہ ایمنسٹی اسکیم لے آئے ،عمران خان کی زبان پرلوگوں کواعتبارنہیں ہےتاجروں اورعام لوگوں کو اعتبارنہیں۔
تازہ ترین