• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی (ف) پارٹی انتخابات مولانا عطاء الرحمان صوبائی امیر عطا الحق درویش جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے انتخابات مکمل ہوگئے، مولانا عطا الرحمان نئے صوبائی امیر اور مولانا عطا الحق درویش آئندہ 5سال کے لئےجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، صوبائی امیر کے عہدہ کے لئے مولانا گل نصیب خان اور مولانا عطاء الرحمٰن کے نام تجویز کئے گئے تاہم مولانا گل نصیب، عطا الرحمان کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کے باعث صوبائی امیر کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا البتہ صوبائی جنرل سیکرٹری کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لایا گیا،کابینہ کے دوسرے ارکان کا اعلان صوبائی امیر کی صوابدید پر مشاورت سے بعد میں کیا جائےگا۔
تازہ ترین