• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر خارجہ عبدالستار 88سال کی عمر انتقال کر گئے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کےسابق وزیر خارجہ اور ممتاز سفارتکارعبدالستار انتقال کر گئے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں سابق وزیر خارجہ عبدالستار کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو تعزیتی بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالستار سابق وزیر خارجہ اورایک ممتازاو رمنجھے ہوئے سفارت کار اور لکھاری تھے۔ 1993میں(عبوری دور میں) اور1999-2002 تک دو ادوار میںپاکستان کے وزیر خارجہ رہنے کے علاوہ انہوں نے 1986-1988 تک بطور سیکرٹری خارجہ بھی خدمات سرانجام دیں ۔
تازہ ترین