• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پولیس کی معیاری گولیاں بیچ کرسستی ناقص گولیاں لینے کا انکشاف

لاہور (عطاء اللہ) لاہور میں پولیس کے بندوقوں اور پستولوں کی معیاری گولیاں اسلحہ ڈیلروں کو بیچ کر کے سستی ناقص گولیاں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح لاکھوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو رائفلز اور پسٹلز میں استعمال کے لئے واہ آرڈیننس فیکٹری کی 9ایم ایم گولیاں خرید کر دی جاتی ہیں جن کی قیمت پچاس سے ساٹھ روپے فی گولی ہوتی ہے جب یہ گولیاں تھانوں میں پہنچتی ہیں تو مبینہ طور پر اسلحہ ڈیلرز کو فروخت کر دی جاتی ہیں اور درہ آدم خیل میں بنی ہوئی تقریباً 20روپے والی گولیاں خرید لی جاتی ہیں ۔یہ سستی ناقص گولیاں جب بریٹا پسٹل، کلاگ پسٹل یا ایم پی فائیو رائفل میں ڈال کر چلائی جاتی ہیں تو اکثر مس ہو جاتی ہیں، جرائم پیشہ افراد عموماً اچھا اسلحہ اور گولیاں استعمال کرتے ہیں جن سے نشانہ چوکنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔
تازہ ترین