• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ائیر لائنز کے سینئر کمانڈر پائلٹ سڈنی ائیرپورٹ پر پرس چوری الزام پر معطل

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت میں سرکاری ائیر لائینز کے سب سے سینئر کمانڈر پائلٹ اور ایسٹرن ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر کیپٹن روہت بھسین کو آسٹریلیا میں سڈنی ائیر پورٹ کے ڈیوٹی فری شاپ میں پرس چوری کرنے کے الزام میں فوری طو ر پر معطل کر دیا گیا ہے۔ان کے خلاف سڈنی ائیرپورٹ پر واقع ڈیوٹی فری شاپ کے ریجنل منیجر کی تحریری شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔کیپٹن بھسین ائیر انڈیا میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والے پائلٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین