• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کرکٹ ورلڈ کپ‘سیمی فائنل میں کون سی 4 ٹیمیں پہنچیں گی؟

کراچی(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ‘سیمی فائنل میں کون سی 4ٹیمیں پہنچیں گی اس بارے میں حتمی طور پر فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کیویز سرفہرست ہیں ۔


جب کہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔پاکستان اگر اپنے باقی تین میچز جیتے اور نیوزی لینڈ باقی تین میچز ہار جائے تو ان دونوں میں سے کوئی ایک ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق،ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان جنوبی افریقا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کون سی 4 ٹیمیں پہنچیں گی؟ ۔ایونٹ میں پاکستان کونیوزی لینڈ،افغانستان اور بنگلادیش سے مقابلہ کرنا ہے۔پاکستان کوسیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اگلے تینوں میچزجیتنا ہونگے۔فی الوقت انگلینڈ کے آٹھ پوائنٹس ہیں، اسے نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور بھارت سے کھیلنا ہے۔‏انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کم ازکم دومیچز جیتنا ہونگے اور اگرانگلینڈ صرف ایک میچ جیتا تواسے پاکستان کی ہار کا انتظار کرنا ہوگا۔جب کہ آسٹریلیا کےایونٹ میں اب تک 10 پوائنٹس ہیں۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ،انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کھیلنا ہے۔آسٹریلیا ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔بھارت کے پانچ میچز میں 9 پوائنٹس ہیں اور اسے سری لنکا ،بنگلادیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے میچ کھیلنا ہے۔بھارت کوسیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کم ازکم2میچز جیتنا ہونگے۔انگلینڈ کے8پوائنٹس ہیں، اسے نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور بھارت سے کھیلنا ہے۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے کم ازکم 2میچز جیتنا ہونگے۔جب کہ نیوزی لینڈ 11پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔نیوزی لینڈ کو پاکستان ،انگلینڈ اور آسٹریلیا سے مقابلہ کرنا ہے۔اسے ایک فتح بھی سیمی فائنل تک پہنچادے گی۔نیوزی لینڈ تینوں میچز ہارا اور پاکستان تینوں میچز جیتا تو معاملہ نیٹ رن ریٹ پر آجائےگا۔بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔

تازہ ترین