• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ADB نے پاکستان کا ’’فیملی اسٹیشن ‘ ‘کا درجہ بحال کردیا

اسلام آباد( مہتاب حیدر) ایشائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی)نے پاکستان میں امن و امان کے بہتر حالات کی وجہ سے ’’ نان فرینڈلی‘‘ ملک کا درجہ ختم کردیا ہے۔ تمام جائزے لینے کے بعد اب پاکستان کو ’’فیملی اسٹیشن ‘‘ کا درجہ دے دیا ہے۔ اب اے ڈی بی کا اسٹاف اپنے اہلخانہ کو اپنے ساتھ پاکستان لا سکے گا، اشیائی ترقیاتی بنک کے اعلیٰ سطح وفد نے رواں ماہ کے شروع میں دورہ کیا تھا جس کے بعد تمام تر مطلوب معلومات کے جائزے کے بعد اس کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کا سرکاری طور پر اعلان اگلے ماہ ہوگا۔اے ڈی بی کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ’’ اب پاکستان نان فیملی اسٹیشن نہیں رہا اور اب یہ فیصلہ منیلا کی ملٹی نیشنل کمپنی کے اسٹاف کو لانے میں بہتر ثابت ہوگا جس کے دور رس اثرات مرتب ہونگے اور کام بہتر طریقے سے ہوگا‘‘ ۔ قبل ازیں یونائٹیڈ نیشن نے فیملی اسٹیشن کا درجہ بحال کیا تھا۔واضع رہے کے اس فیصلے کے بعد پاکستانی شعبہ سیاحت میں بھی نمایاں فرق ہو گا اور پاکستان کی امن و امان کے حوالے سے ساکھ میں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین