• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئراستنبول کے انتخاب میں ایرادوان کو 25سال بعد شکست

استنبول(جنگ نیوز)ترکی کےشہراستنبول کے میئرکیلئےدوسری مرتبہ منعقدہ متنازع انتخاب میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ (اے کے) پارٹی کےامیدواربن علی یلدرم کوحزب مخالف کےمشترکہ امیدواراکریم امام اوغلونے واضح مارجن سے شکست دیدی اس طرح حکمراں جماعت کو25سال بعد شکست ہوگئی ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی نتائج میں بن علی یلدرم کو شکست ہوئی ہے اور ان کے مخالف امیدوار اکریم امام اوغلو نے موصول ہونے والے 95 فیصد نتائج کے مطابق 53 اعشاریہ 69 فیصد ووٹ حاصل کئےہیں۔بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ نتائج کےمطابق میرےحریف امام اوغلو کو برتری حاصل ہے، میں انہیں مبارک باد دیتا اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ٹی آر ٹی کے مطابق اکریم امام اوغلو نے 46 لاکھ 98 ہزار 782 ووٹ حاصل کئےجو54 اعشاریہ تین فیصدبنتےہیں جبکہ بن علی یلدرم نے39 لاکھ 21 ہزار 201 ووٹ حاصل کیے جو 45 اعشاریہ 9 فیصد ہیں۔یاد رہے کہ 31 مارچ کو ہونے والے میئر کے انتخاب میں اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کے اکریم امام اوغلو نے بہت قریبی مارجن سے حکمراں جماعت کے امیدوار، سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو شکست دی تھی، جس کے بعد انتخابات میں سامنےآنےوالےبے ضابطگیوں نےانتخابی نتائج کوغیرقانونی بنادیااورالیکشن حکام نےدوبارہ میئرکےانتخاب کاحکم دیاتھا۔

تازہ ترین