• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے اردگرد پانچ کلومیٹر کی حدود میں قائم افغان کیمپ خالی کرنیکا حکم

بفہ(نمائندہ جنگ)افغان مہاجرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مانسہرہ، اچھڑیاں، شیخ آباد اور بریڑی کیمپ خالی کر کے ہری پور یا خاکی کیمپ منتقل ہو جائیں یا دو دنوں میں اپنے ملک افغانستان منتقل ہوجائیں سی پیک کے ارد گرد پانچ کلو میٹر کی حدود کے اندر رہائش پذیر افغان شہریوں کو دو دنوں کے اندر تین افغان کیمپ خالی کر کے ہری پور کیمپ یا خاکی کیمپوں کے اندر منتقل ہونے کا آپشن دیا گیا ہے بصورت دیگر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا حکم عدولی پرانہیں جیل بھیجا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے آفس میں ایک اہم اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ضیالحق، ایڈیشنل ایس پی مختیار خان تنولی، یو این ایچ سی آر کے نمائندے، افغان ایڈمنسٹریٹر، مختلف افغان کیمپوں کے کمانڈروں نے شرکت کی اجلاس میں مانسہرہ سے گزرنے والے سی پیک کے روٹ کے اطراف میں پانچ کلومیٹر کی حدود کے اندر رہائش پذیر افغان باشندوں کو دو دنوں کے اندر شیخ آباد کیمپ، بریڑی کیمپ اور اچھڑیاں کیمپ خالی کر کے خاکی اور ہری پور افغان کیمپوں میں منتقل ہونے یا پاکستان چھوڑنے کا آپشن دے دیا ہے اور اس حکم کی تعمیل نہ کرنے اور دونوں آپشن کو قبول نہ کرنے والے افغانیوں کو گرفتار کرنے سمیت ان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاس سلسلے میں تمام لوگوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین