• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال توسیع کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار) پاکستان میں مقیم پی او آرز(پروف آف رجسٹریشن ) کارڈز رکھنے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں وفاقی وزارت سیفران نے سمری تیار کرکے کابینہ کی منظوری کے لئے ارسال کردی ہے،،منظوری کے بعد با ضا بطہ اعلان کیا جائے گا، پاکستان میں اس وقت 25لاکھ سے زائد افغان مہاجرین مقیم ہیں ،12لاکھ سے زائد کو پی او آرزکارڈ جاری کرکے رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تھی جو کہ اس سال 30جون کو ختم ہورہی ہے جس پر گزشتہ دنوں پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی کانفرنس کے موقع پر یو این ایچ سی آر نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پاکستان میں مقیم پی او آرز کارڈز رکھنے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت جو 30جون کو ختم ہورہی میں مزید توسیع کی جائے ۔
تازہ ترین