• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی جیلوں میں امیر قیدیوں کیلئے ایئرکنڈیشن،ہیٹر اور گیز رکی سہولت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی نے کہاہے کہ نئے قوانین کے تحت جو قیدی اخراجات برداشت کرسکتے ہیں گرمی میں ایئرکنڈ یشن اورسردیوں میں ہیٹر اورگیزر استعمال کرسکتے ہیں، ڈکٹیٹر کے بنائے گئے نیب
کےقانون میں تبدیلی نہ کرکے غلطی کی گئی، سیاسی جماعتوں نے بھی نیب قوانین میں بہتری کے لئے کوئی کوشش نہیں کی، 90دن کے لئے کسی کوانکوائری کے نام پر ریمانڈ میں رکھنا انصاف نہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کوآئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن اور ڈی آئی جی جیل حیدرآباد قاضی نظیر احمد کے ہمراہ سینٹرل جیل حیدرآباد کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر جیل خانہ جات نے دورے کے دوران جیل کے کچن، مختلف بیرکوں، فیکٹریوں، ہسپتال اور یوتھ انڈسٹریل اسکول کا معائنہ کیا اوربہتر صورتحال اورکارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جیلوں کے سوسالہ پرانے قوانین کو تبدیل کرکے ان میں تبدیلیاں اور اصلاحات کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت جیلوں میں رہی ہے، اس لئے ہمیں قیدیوں کو درپیش مشکلات کااحساس ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ سندھ کی جیلیں دیگر صوبوں کی جیلوں سے بہت بہتر حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت جو قیدی اخراجات برداشت کرسکتے ہیں وہ گرمیوں میں ایئرکنڈیشن اور سردیوں میں ہیٹر اور گیزر کی سہولت استعمال کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین