• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع خیر پور میں لوٹ مار اور اغواکی وارداتوں میں اضافہ،شہری غیر محفوظ

سیٹھارجہ( نامہ نگار) ضلع خیرپور میں بد امنی کی آگ بھڑک اٹھی ہے اور جرائم پیشہ افراد سرعام گھو منے لگے ہیں جس کے باعث لوٹ مار اور اغوا کی وارداتوں میں اضافے سے شہری غیر محفوظ ہیں تفصیلات کے مطابق سیٹھارجہ گڈیجی لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد زبیر احمد سہتو سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ چند روز قبل بھی اسی جگہ پر نامعلوم مسلح افراد نے پیر بخش کبر سے موٹر سائیکل نقد رقم لوٹ لی تھی دوسری جانب گائوں فیض محمد بھٹو سے سیٹھارجہ سے سکھر جانیوالے نوجوان وحید علی ولد محمد شریف بھٹو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سکھر جارہا تھا کہ اس کوببرلو کے قریب اغوا کرلیا گیا۔ دوسرے روز اس کے بھائی نوید علی بھٹو کو اس کے فون سے اغواکاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے پچاس لاکہ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ مغوی کے بھائی نے کہا ہے کہ ہم غریب ہیں میرا بھائی ملازم ہے اس کی فوری بازیابی کیلئے حکومت سے اپیل کرتے ہیں۔

تازہ ترین