• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین فٹبال:جرمنی اور ناروے کی کوارٹر فائنل میں رسائی

پیرس (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) دو بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ چیمپئن جرمنی کی ٹیم نائجیریا کو 3-0 سے شکست دیکر کوارٹر میں پہنچ گئی۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ناروے اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پینلٹی ککس پر ناروے نے 4-1 سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 27 جون سے ہوگا۔ ٹاپ سکسٹین کے پہلے میچ میں جرمنی کی جانب سے 100 میچز کھیلنے والی پوپ نے 20ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی۔ نائجرین کھلاڑی کے ٹاپ ڈی پر فائول کرنے پر ریفری نے جرمنی کو پینلٹی کِک دیدی جس پر ڈابرٹز نے گول کرکے ٹیم کا اسکور 2-0 کیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات سے قبل شولر نے ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ پری کوارٹر کا دوسرا میچ انتہائی دلچسپ رہا جس میں ناروے اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پینلٹی کا پر ناروے نے 4-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔ پیر کو پری کوارٹر میں اسپین کا مقابلہ تین بار ٹورنامنٹ جیتنے والی امریکا جبکہ پیرس کے پارک ڈی پرنسز میں سویڈن کا سامنا کینیڈا سے ہوگا۔دریں اثناء تیسرے پری کوارٹر میں انگلینڈ نے کیمرون کو 3-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
تازہ ترین