• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی کیلئے 1400ملین مختص

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی صرف چار سکیمیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام (کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام) کے تحت راولپنڈی کیلئے 1400ملین روپے مختص کئے گئے جن میں سے رواں مالی سال کیلئے700 ملین روپے کے فنڈز ریلیز کئے گئے۔ محکمہ تعلیم، واسا، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریباً 151سکیمیں جاری ہیں جن میں 25اعشاریہ 279ملین روپے سے اضافی کلاس رومز کی تعمیر کی چار سکیمیں چل رہی ہیں‘ جو بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بنا رہا ہے۔ یوسی کلیال میں گورنمنٹ گرلز الیمنٹری سکول میں چھ ملین روپے سے تین کلاس روم، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹھہ کلاں ٹو مورگاہ میں 6اعشاریہ 116ملین روپے سے تین کلاس روم، یونین کونسل کوٹھہ کلاں ٹو میں ہی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مورگاہ میں 6اعشاریہ 138ملین روپے سے دو کلاس روم اور یونین کونسل کوٹھہ کلاں ون ڈھوک چوہدریاں میں گورنمنٹ گرلز الیمنٹری سکول میں 7اعشاریہ 025ملین روپے سے تین کلاس تعمیر کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین