• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امیر حمزہؓ اور دیگر شہداء کی قربانیاں قیمتی مذہبی اثاثہ ہیں‘ پیر حسان حسیب الرحمان

راولپنڈی (جنگ نیوز) عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمان نے مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران حضرت سیدنا امیر حمزہؓ کا یوم مبارک منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ شب عیدگاہ شریف میں عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی۔ پیر محمد حسان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہؓ و دیگر شہدائے اسلام کی قربانیاں ناصرف ہمارا قیمتی مذہبی اثاثہ ہیں بلکہ انکا جذبہ شوق شہادت اور جنگی حکمت عملی ہماری بہادر افواج کیلئے بھی مشعل راہ ہیں‘ جنہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ کانفرنس میں سابق وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) محمد یوسف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پیر سید حبیب اللہ شاہ‘ پیر سید سعادت علی شاہ‘ مفتی سہیل رضا امجدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیر محمد نقیب الرحمان نے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کروائی۔ دربار رسالت مآبؐ میں نعت پاک کا نذرانہ الحاج عبدالرئوف روفی‘ شہباز قمر فریدی و دیگر نے پیش کیا۔
تازہ ترین