• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں اوردوبچوں سمیت 8افراداغوا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں اوردوبچوں سمیت 8افرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو گل زیب نے بتایا کہ شام کوگھر پہنچا تو بیوی موجود نہ تھی، پتہ کرتا رہا،دانیال علی نے بتلایا کہ اس نے میری بیوی اور گلی نمبر 2 کے رہائشی رشید کو ایک ساتھ دیکھا ہے جس پرمیں نے رشید کے گھر جا کر پتہ کیا تواس نے چھری نکال لی اور دھمکی دی کہ کسی کو مت بتاؤں میرا شور سن کر تنویر نامی شخص آگیا انہوں نے مجھے کہا کہ پولیس کے پاس نہ جاؤ ہم تمہاری بیوی واپس لے آئیں گے ۔ میری بیوی کو رشید ، اس کی بیوی اور تنویر نے اغواکیاہے۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اسد تبسم نے بتایا کہ میرے چھوٹےبھائی عمران بابر کے دفترمیں کام کرنے والے فیصل خورشید نے بتایاکہ عمران اپنی کار نمبراے بی ڈی /196 پر دفتر کے لیے گیا جسے پانچ ،چھ نامعلوم افراد، شمس آبادکے ایک پمپ سے گاڑی میں ڈال کر لے گئے میرے بڑے بھائی امتیاز نے پمپ کے سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج سے چیک کیاتوملزم جہانزیب کوپہچان لیاجس کے ساتھ عمران بابر کا لین دین تھا جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر میرے بھائی کو اغواکیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کو طارق قیوم نے بتایا کہ اس کی بیوی (الف) کو میرے بچے عمرایک سال اور بیٹی بعمر3سال کے ہمراہ خیام نے ایک نامعلوم مرداورعورت کے ہمراہ اغواکرلیا۔تھانہ بھارہ کہوکومحمدجاویدنے بتایاکہ ملزموں نے اس کی 15سالہ بیٹی (الف)کواغواکرلیا۔تھانہ رمناکوعقیل خان نے بتایاکہ اس کے بھائی 21سالہ عدیل خان کونامعلوم ملزموں نے اغواکرلیا۔تھانہ کھنہ کوجاویدمسیح نے بتایاکہ نامعلوم ملزموں نے اس کی 15سالہ بیٹی (الف) کواغواکرلیا۔
تازہ ترین