• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی پولیس نے 215سماج دشمن گرفتار کر لیے ساڑھے 3کروڑ کا مسروقہ مال بازیاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران 215ملزموں کو گرفتار کر کے 3کروڑ 59لاکھ 23ہزار 630روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران ڈکیتی، راہزنی، نقب زنی، چوری، کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں 215ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے تین کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ اسلحہ و ایمونیشن، منشیات، زیورات، موبائل فون برآمد کئے۔ 140مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے انکے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے۔ اشتہاریوں کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران 15اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا‘ جس پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 215ملزمان کو دھر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر، چوری اور کار چوری کے 37مقدمات میں ملوث 40ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 3کروڑ48 لاکھ 53ہزار 530روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ 140مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے انکے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے۔ اشتہاریوں کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران 15اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ اسلحہ و ایمونیشن کے 19مقدمات میں 19ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 17پسٹل اور 282روند برآمد کئے۔ منشیات و شراب فروشی میں ملوث 31ملزمان سے 1.385کلوگرام چرس، 868گرام ہیروئن، 167بوتلیں شراب بھی برآمد کیں، شیشہ و حقہ کے 3مقدمات میں 21ملزمان کو گرفتار کر کے متعدد حقے، فلیورو دیگر اشیاء برآمد کی گئی۔ اسی طرح قمار بازی کے دو مقدمات میں 19قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی ہوئی نقدی 52ہزار 8سو اور آلات قمار بازی قبضہ میں لے لئے۔ دیگر جر ائم کے 47مقدمات میں ملوث 70ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔
تازہ ترین