• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

با اثر افراد کا خاتون کی اراضی پر قبضہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں، تحفظ فراہمی کامطالبہ

راولپنڈی(جنگ نیوز) راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں با اثر افراد نے میر پور آزاد کشمیر کی رہائشی برطانیہ پلٹ خاتون کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرلیا، پولیس درخواست وصول کرنے با وجود کوئی کارروائی نہ کر سکی۔ با اثرافراد خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔گزشتہ روز میر پور آزاد کشمیر کی رہائشی صائمہ حنیف نے پولیس کو دی گئی درخوست میں بتایا کہ میں برطانیہ میں رہائش پذیر ہوں، میں نے روات کے علاقہ جی ٹی روڈ پر زمین خریدرکھی ہے،22جون کو مجھے اطلاع ملی کہ ذوالفقار علی اپنی اہلیہ شمیم اختر نامی خاتون اور دیگر نامعلوم افردمیری ،ملکیتی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اس اطلاع پر جب میں اپنی زمین پر پہنچی تو انہوں نےدیگرنا معلوم افرادکے ہمراہ حملہ کردیا، گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی اطلاع پولیس اسٹیشن سہالہ میں دی اور او ایس ایچ او کوساری صوتحال سے آگاہ کیا ۔جب میں پولیس چوکی روات سے واپس آ رہی تھی تو راستے میں شمیم اختر اور اس کا شوہر اورنا معلوم افرد نے راستہ روک کرجان سے مارنے کی دھکمیاں دیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم ، چیف جسٹس ، وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام مجھے تحفظ فراہم کریں اور میری زمین واگزار کروائی جائے۔
تازہ ترین