• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال حج ٹرمینل سے پروازیں نہیں جائیں گی،تربیتی پروگرام

لاہور(نمائندہ خصو صی)علماءاکیڈمی کے زیراہتمام الحمرا میں حج تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حج بہت بڑی سعادت ہے ۔ اللہ نے جن لوگوں کو وسائل عطا کیے ہیں انہیں حج بیت اللہ ضرور کرنا چاہیے ۔ بار بار اللہ کے گھر جانا ، خانہ کعبہ کا طواف کرنا ، روضہ رسول پر حاضری کے ذو ق و شوق کو پورا کرنا بہت بڑی سعادت اور باقی عبادتوں کے مقابلے میں بڑی اہمیت رکھتاہے ۔ عبادت اور اللہ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے ۔ حج تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،نائب امیر جماعت اسلامی و ڈائریکٹر علماءاکیڈمی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، الحاج شیخ محمد انور ، فروغ آفتاب زیدی سابق ڈائریکٹر حج لاہور ، قاری محمد سعید اور محمد انور گوندل نے خطاب کیا ۔مقررین نے حج تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امسال حج ٹرمینل سے پروازیں نہیں جائیں گی تمام فلائٹس انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے جائیں گی۔
تازہ ترین