• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا ڈاکٹرعبدالواحدکےانتقال پر علماء کااظہار تعزیت

لاہور (نمائندہ جنگ) عالم دین جامعہ دارالتقوی چوبرجی لاہور کے رئیس دارالافتاء مولانا مفتی ڈاکٹر عبدالواحد کے انتقال پر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مفتی ڈاکٹر عبدالواحد کی تمام زندگی درس و تدریس ، افتاء اور تحقیق و تصنیف میں گذری ان کی وفات سے ملک ایک نامور جید عالم دین اور عالم باعمل سے محروم ہوگیا ۔دریں اثناء انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا عبدالوحید مکی، شیخ عبداللہ ملک، مولانا عبدالصمد ملک، مولانا عامر ملک،مولانا عمر مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، ،مفتی شاہد محمود مکی، پیرمحمد شکیل اختر، مولانا قاری احمد علی ندیم ، مفتی اختر حسین، مولانا جمال الدین نے بھی اظہار تعزیت کیا۔
تازہ ترین