• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ویژن اورکردارکی وجہ سےپاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا،ہمایوں اخترخان

لاہور (اکنامک رپورٹر ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور شفاف کردار کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت اور اہمیت میں اضافہ ہواہے ،قطر کے امیر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط اورمستحکم ہوں گے،قطر 2022فیفا عالمی کپ کیلئے پاکستان سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد ی قوت بلانے میں دلچسپی رکھتا ہے جو بڑی خوشخبری ہے ۔اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی برادر ممالک بھی ہم سے دور ی اختیار کئے ہوئے تھے ۔
تازہ ترین