• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 ملزم گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمدخاتون کےاغواکی کوشش ناکام

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب،منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تھانہ مظفر آباد پولیس نے ملزم انیس سے 50 گرام چرس برآمد کر لی ۔تھانہ قطب پور پولیس نے ملزم راحیل سے 5 لیٹر شراب اور تاش جواء کھیلتے ہوئے اسلم وغیرہ کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم عمران سے 30 بور پسٹل ، امیر حمزہ سے 30 بور پسٹل اور ریحان سے 30 بور پسٹل برامد کر لیا ۔تھانہ نیو ملتان پولیس نے ملزمان ندیم ،صدیق ،قسم وغیرہ 6 افراد کو کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔متعلقہ، پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے خاتون کو اغوا کرنےکی کوشش ناکام بنادی، اغواکاروں نے پولیس ملازمین کے یونیفارم پھاڑ نے اور کارسرکار میں مداخلت پر 2خواتین سمیت متعددافراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ، تھا نہ چہلیک پولیس ایس ایچ او نے سول جج ملتان کی عدالت میں شمشاد بی بی کو جاتے ہوئے10سے12 افراد نےاغوا کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا اس دوران کارسرکار میں مداخلت کرتےہوئے کچھ مرد و خواتین نے پولیس کے یونیفارم پھاڑ دیئے جس پر پولیس نے عرفان، خالدحسین، عارف، شعبان، خاور،مشتاق، مستورات پروین، زبیدہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔لڑکی شمائلہ کو اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص جمیل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ٹریفک پولیس کی ٹریفک میں خلل ڈالنے پر مزید5 افرادشاہ رخ،قیصر، ریحان،آصف، اور عثمان کوگرفتارکرلیا ۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں 8 سالہ موسی سے زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نےاحمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے بوگس چیک جاری کرنے کے الزام میں 2افراد سجاد، رزاق کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس تھا نہ مظفر آباد نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے نوجوان کو گرفتارکرکے اس کی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ۔ پولیس نے بھیک مانگ کر شہریوں کو تنگ کرنے پر 2بھکارن عورتوں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔تھانہ نیوملتان کے علاقے میں خنجر کے وار کرکے ایک شخص محمد عرفان کو زخمی کرنے پر ذیشان ، حسن اور 4نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین