• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے پانی سےمعمولات زندگی معطل،جگہ جگہ ٹریفک جام

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسل اقبال فرید نے بارش کے باعث شہر کےمختلف علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کے نکاس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور عملہ کو ڈی واٹرنگ سیٹ لگانے کی ہدایت کرد ی ہے۔ گذشتہ روز ملتان میں ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقے ندلے نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام اور معمول زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اقبال فرید نے تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو واسا حکام سے تعاون کرنےکے احکامات جاری کردیئےہیں اور شہر سے پانی کے نکاس کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تازہ ترین