• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، گیس ،پٹرول سمیت ضرور ی اشیاء سستی کی جائیں:حبیب اللہ شاکر

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق جسٹس حبیب اللہ شاکر،سابق ممبر فیڈرل کونسل سینئر رہنما ملک الطاف علی کھوکھر،سابق ایم پی اے عثمان بھٹی ،ابراہیم کھوسہ،اللہ نواز وینس،ملک ارشد اقبال بھٹہ،رانا نیک محمد زاہد،نفیس انصاری،سلیم الرحمن میو نے کہا ہے کہ بجلی گیس پٹرول سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء سستی کی جائیں اور قیمتوں میں مزید اضافہ روکا جائے بجٹ میں نظرثانی کی جائے اورغریبوں اور سرکاری ملازمین پر ٹیکس نہ لگایا جائے تاکہ غریب غریب سے غریب تر اور امیر امیر نہ ہوسکے سب کو زندگی گزارنے کے مساوی مواقع ملنے چاہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکے فیصلوں کی توثیق کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پی پی پی کو موجودہ حالات کے مطابق ازسر نو منظم کیا جائے گا اور اسے جدوجہد والی پارٹی بنایاجائے گا تاکہ عوام کو درپیش مصائب اور مشکلات سے نجات دلائی جاسکے اجلاس میں آصف علی زرداری،یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویز اشرف،فریال تالپور،ڈاکٹر عاصم پر ناجائز مقدمات خارج کئے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ شاکر نے کہا کہ نیب پر دبائو بڑھا کر انتقامی کاروائیوں کو مسلسل جاری رکھنے کی پالیسی کی مزمت کرتے ہیں اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے سے میثاق معیشت نہیں ہوسکتا ۔ملک میں جو سیاسی جماعت شہادت بینظیر فلسفے کی روشنی میں سیاست کرے گی کامیاب ہوگی اورعوام کے دلوں پرراج کرے گی اور یہ وراثت صرف بینظیر کے بچوں کی میراث ہے۔ اجلاس میں سلیم راجہ،منظورقادری،سلیم شہزاد،نشید عارف گوندل،طارق خان، حسنین،اقبال سرگانہ،شیخ تنویر احمد،شیخ امتیاز احمد،زوار حسین قریشی، خالد ظفر وینس،وسیم خان،رئیس الدین قریشی،اکبر عاربی،مہروز شاکر،رضوان ہانس،راشد خان،شفیع میتلا دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین