• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹو پسکو کی ہدایت پرکھلی کچہریوں کا انعقاد

پشاور (نیوز ڈیسک) چیف ایگزیکٹو پسکو انجینئر ڈاکٹر محمد امجد خان کی ہدایت پر صارفین بجلی کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک کھلی کچہری ایس ای پشاور سرکل سمیع اللہ بنگش کی زیرنگرانی کوہاٹ روڈ سب ڈویژن کے علاقے جاوید آباد میں منعقد ہوئی۔ ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ2 سرکل کی زیر نگرانی منعقد کی گئی جس میں ایکسیئن‘ ڈی سی ایم‘ ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے سٹاف کی کمی‘ اوورلوڈ ٹرانسفارمروں‘ بوسیدہ تاروں‘ مکانوں کے اوپر سے گزرنے والی تاروں‘ اوور بلنگ جیسے مسائل کے بارے میں درخواستیں پیش کیں جن کے حل کے لئے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔ ایک کھلی کچہری ایس ای صوابی سرکل کی زیرنگرانی منعقد کی گئی جس میں ایکسیئن‘ ایس ڈی او کے علاوہ ناظمین‘ کونسلرز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں میٹر ریڈروں کی کمی‘ ٹرانسفارمرز خرابی کا نوٹس نہ لینا‘ ناروا لوڈشیڈنگ کے بارے میں شکایات کے ازالے کے لئے فوری طور پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای مردان سرکل کی زیرنگرانی لونڈ خوڑ میں منعقد کی گئی جس میں ایکسیئن‘ ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں زیادہ طاقت کے ٹرانسفارمروں کی تنصیب‘ بوسیدہ اور خطرناک تاروں کی تبدیلی‘ خراب میٹروں کی تبدیلی‘ کم وولٹیج‘ ری کنڈکٹنگ اور دیگر مسائل پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای بنوں سرکل کی زیرنگرانی بندکور آئی ڈی آئی خان میں منعقد کی گئی جس میں ایکسیئن‘ ڈی سی ایم سرکل‘ ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ کھلی کچہری میں نئے کنکشنوں کی 7 درخواستیں‘ نادہندہ گان سے 0.37 ملین روپے کی ریکوری‘ جرمانہ معافی کی21 درخواستیں پیش کی گئیں جن پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ کھلی کچہری ایس ای سوات سرکل کی زیرنگرانی منعقد کی گئی جس میں ایکسیئن سوات 1 ڈویژن نذیر احمد‘ ڈی سی ایم سوات سرکل‘ ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں میٹروں کی ریڈنگ‘ ٹرانسفارمرز خرابی‘ واپڈا ورکشاپ کی عدم موجودگی‘ گھروں کے اوپر سے گزرنے والی تاروں اور دیگر مسائل پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای خیبر سرکل کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں ایکسیئن خیبر ڈویژن‘ ایس ڈی او اور عمائدین علاقہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر بجلی سے متعلق مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ سرکل 1 ایبٹ آباد قاضی محمد طاہر کی زیرنگرانی منعقد ہوئی جس میں ناظمین‘ کونسلرز‘ سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ٹرانسفارمروں کی مرمت‘ لوڈشیڈنگ‘ اووربلنگ اور دیگر مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔
تازہ ترین