• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ایئر پورٹ پر حملہ، ایک شہری جاں بحق، 7 زخمی

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق شام سے ہے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں ابھا کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کو پہلے بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

تازہ ترین