• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی آج اپنی32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ہسپانوی کلب بارسلونا کے سپر اسٹار کھلاڑی لیونل میسی 24 جون 1987کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں پیدا ہوئے۔

فٹ بال کا جنون میسی کو بچپن سے ہی اس کھیل کی جانب لے آیا، یہ ہی وجہ ہے کہ چھوٹی سی عمر میں اس عظیم کھلاڑی نے بڑے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ میسی نے صرف 13 سال کی عمر میں فٹ بال کلب جوائن کیا۔

میسی کی نمائندگی میں اسپینش کلب نے 6 لیگ ٹائٹل ، 3 چئمپینز لیگ،2 اسپینش کپ،2 یورپین سپر کپ،6 اسپینش سپر کپ اور 2 دفعہ ورلڈ کلب کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

میسی نے13 سے 16 برس کے درمیان 466 میچ کھیل کر 381 گول اسکور کیے، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
2010ء اور 2011ء میں مسلسل فیفا بالن ڈی اور کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد 2010-2011 میں میسی نے یورپ میں یوئیفاکپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

فٹ بال کلب سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے لیونل میسی کا شمار دنیائے فٹ بال کے اول درجے کے کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے جو فٹ بال کی دنیا کے کئی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین