• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: رضیہ بیلا سیّد

صفحات: 112

قیمت: 270روپے

ناشر: گریٹ گروٹی پرنٹرز

کتاب ملنے کا پتا: آفس نمبر19،فرسٹ فلور، قیصر پلازہ، ہاتھی چوک، صدر، راول پنڈی

زیرِ نظر کتاب کی مصنّفہ رضیہ بیلا سیّد کے مضامین،افسانے اور نظمیں دراصل اُن کی مختلف رسائل و جرائد میں شایع ہونے والی تحریریں ہیں، جنہیں کتابی شکل دی گئی ہے۔ مصنّفہ کو کچھ وقت پہلے زندگی کے سب سے بڑے صدمے سے اُس وقت گزرنا پڑا، جب اُن کا بیٹا کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بن کر اُنہیں ہمیشہ کے لیےچھوڑ گیا۔ ان کی دو تین تحریروں سے وہ کرب بھی سامنے آتاہے۔ تا اختتامِ کتاب، مصنّفہ نے ’’حرفِ آخر‘‘ کے عنوان سے یہ کہنا ضروری سمجھا کہ،’’حالات کی ستم ظریفی نے مجھے قلم تھامنے پر مجبور کیا۔ اس لیے اس کتاب کو بہت زیادہ تنقیدی نظروں سے نہ دیکھا جائے۔‘‘

تازہ ترین