• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: محمّد معظم رمز انصاری

صفحات: 192

قیمت: 400 روپے

ناشر: جبران اشاعت گھر، 563،بلال آباد، بلاک ایس نارتھ ناظم آباد، کراچی

’’یادوں کے زخم‘‘کے عنوان سے یہ ’’کلّیات‘‘آزاد رشیدی شہباز نگری مرحوم کا ہے، جس میں نعت، سلام، مناقب اور غزلیں شامل ہیں۔ چند ایک مضامین بھی کتاب کا حصّہ ہیں۔جیسا کہ غزل شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے اور اکثر و بیش تر شعراء اسی صنف کو اظہارِ سُخن بناتے ہیں، سو آزاد رشیدی نے بھی اسی صنف کو اپنا بنیادی حوالہ بنایا ہے۔ وہ روایتی رنگ میں غزل کہتے ہیں،تو اُن کے اندازِ تغزّل کی ایک جھلک بھی دیکھتے چلتے ہیں؎’’قدم قدم پہ جدائی کے غم سہہ لیں… مِری حیات میں پیدا کوئی خلا نہ ہوا۔؎ بات دِل کی چُھپا رہے ہیں آپ…خُوب وعدہ نبھا رہے ہیں آپ‘‘۔

تازہ ترین