• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا بنگلہ دیش کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کے 31 ویں میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ساؤتھ ہیمٹن میں آج بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ایونٹ میں اپنا ساتواں میچ کھیل رہی ہیں۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم  6 میچز کھیل کر تاحال جیت کی متلاشی ہے گو کہ وہ ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے مگر اس کی ایک جیت بھی ورلڈ کپ میں موجود باقی ماندہ ٹیموں پر خاطر خواہ اثر ڈال سکتی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت افغانستان دسویں اور بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان گزشتہ روز کی جیت کے بعد ساتویں نمبر پر ہے۔

افغانستان کا بنگلہ دیش کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

بنگال ٹائیگرز کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں اس کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔

افغانستان کا بنگلہ دیش کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے اپنے چھٹے میچ میں بھارت کو ٹف ٹائم دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی مضبوط ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین