• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ اور کارتیک ہنی مون جوڑا قرار، تصاویر وائرل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ابھرتے ستارے سارہ علی خان اور کارتیک آریان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران تصاویر وائرل ہو گئیں، مداحوں نے دونوں کو ہنی مون کپل قرار دے دیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور بھارتی ہیرو کارتیک آریان آج کل بھارتی ریاست ہما چل میں فلم ’ لوآج کل 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دونوں اداکار ہما چل کے خوبصورت نظاروں سے کافی محظوظ ہو رہےہیں اور ساتھ ہی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے اور تعریفیں بٹور رہے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی تصاویر کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کارتیک اور سارہ ہنی مون پر گئے ہوئے کسی جوڑے کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔


واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں جہاں آج کل کارتیک اور سارہ علی خان موجود ہیں،بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار یہ جگہ شوٹنگ کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔


فلم ’کیدر ناتھ‘ کے ذریعے اپنا کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان اور فلم ’لکا چھپی‘ کے ہیرو کارتیک آریان کی کیمسٹری خوب پسند کی جا رہی ہے اور ان دونوں کو بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

And that’s a schedule wrap for me in Delhi ‍️️

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on


فلم ’لوآج کل 2‘ 14 فروری 2020ء کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہو گی ۔یہ فلم 2009ء میں بننے والی رومانٹک فلم ’لوآج کل‘ کا سیکوئل ہے جس میں سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔

تازہ ترین