انگلینڈ کے جیسن روئے آسٹریلیا کیخلاف میچ سے بھی آؤٹ ہوگئے، جیسن روئے دس روز قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انجری کی وجہ سے وہ افغانستان اور سری لنکا کے خلاف میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
انگلش بیٹسمین تاحال مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے لہٰذا آسٹریلیا کیخلاف جیمز وینس ہی اننگز کا آغاز کریں گے۔