• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب نے بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘‘


افغانستان کی ٹیم اپنے تمام چھ میچز ہار کر پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم کے چھ میچوں کے بعد پانچ پوائنٹس ہیں، سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے بنگال ٹائیگرز کو افغانستان کے خلاف کامیابی ضروری ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران جب گلبدین نائب سے بنگلادیش سے متعلق میچ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘‘

افغان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین بیٹنگ اٹیک کی حامل بھارتی ٹیم کے خلاف آپ نے ہماری پرفارمنس دیکھی لہٰذا اگر وکٹ نے ہمارے اسپنرز کو مدد دی تھی تو صرف بنگلادیش نہیں ہر ٹیم کے لئے اُنہیں کھیلنا مشکل ہوگا۔

تازہ ترین