• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 62رنز سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم 263رنز کے ہدف کے تعاقب میں47اوورز میں 200رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کے سمیع اللہ شنواری49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،دیگر کھلاڑیوں میں کپتان گلبدین نائب47،رحمت شاہ24،نجیب اللہ23 اور اصغر افغان20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

بنگلادیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 10اوورز میں 29رنز کے عوض 5وکٹیں لی جبکہ مستفیض الرحمٰن نے2، مصدق حسین اور سیف الدین نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل بنگلادیش نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ پر 262رنز بنائے تھے، مشفق الرحیم نے83 اور شکیب الحسن نے 51رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔

میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلادیش نے میچ میں فتح کے ساتھ سری لنکا کو نیچے گرا کر پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

بنگلادیش کا ایونٹ میں یہ ساتواں میچ تھا،اس کے پوائنٹس کی تعداد بھی 7ہوچکی ہے،اسے اب پاکستان اور بھارت سے اپنے باقی 2 میچز کھیلنے ہیں،فائنل فور تک رسائی کے لئے اسے ان دونوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے۔

ایونٹ میں افغانستان نے بھی 7میچز کھیل لئے ہیں اور اسے تمام ہی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ بہت پہلے ہی ورلڈ کپ کے فائنل فور کی لسٹ سے آئوٹ ہوچکا ہے۔

افغانستان کے ایونٹ میں ابھی 2 میچز پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے باقی ہیں۔

تازہ ترین