• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکا ئونٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نیب کی حراست میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 سے کراچی پہنچ گئیں۔

رکن اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گی۔

واضح رہےکہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 14 جون کو اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھااور اگلے روز انہیں عدالت میں پیش کرکے 9 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

تازہ ترین