• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں آل رائونڈر شکیب الحسن پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر براجمان ٹیم بنگلادیش کے حقیقی ٹائیگر بن کر ابھرے ہیں۔

شکیب الحسن اس وقت آئی سی سی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں،انہوں نے 476رنز بنائے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر،جوروٹ،ایرون فنچ، کین ولیمسن،مشفق الرحیم اور روہیت شرما جیسے فل ٹائم بیٹسمین اس فہرست میں ان سے نیچے ہیں۔

بنگلادیش کی طرف سے میگا ایونٹ میں شکیب الحسن نے 10وکٹ بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔

بنگلادیش نے ورلڈ کپ 2019ء میں 3میچز جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے خلاف جیتے ہیں،جن میں بہترین کھلاڑی کا تاج ہر بار شکیب الحسن کے سر ہی سجا۔

جنوبی افریقا کیخلاف ایونٹ میں فتح سے آغاز کرنے والی بنگلادیش کے اس میچ کے ہیرو بھی شکیب الحسن تھے،انہوں نے میچ میں 75رنز کی اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی اپنے نام کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کی دوسری فتح میں شکیب الحسن کی 2 وکٹ کے ساتھ 124رنز کی ناقابل شکست اننگز نے کلیدی کردار ادا کیا۔

افغانستان سے آج کے میچ میں ایک طرف انہوں نےقیمتی 51رنز کی باری کھیلی تو دوسری جانب صرف 29رنز کے عوض 5وکٹ بھی لے اڑے۔

بنگلادیش نے ایونٹ کے 9میں سے 7میچز کھیل لئے ہیں،اب اسے ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان اور بھارت سے اپنے میچز کھیلنے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین