• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایڈونچر کے شوقین 5سالہ کینیڈین بچے نے اسنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن جناب کرتب بازی کے شوق میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جو برف پوش ٹریک پر اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

کینیڈاسے تعلق رکھنے والے 5سالہ بچہ چھوٹی سی عمر سے ہی اسنو بورڈنگ کرنا سیکھ رہا ہے اور برف پوش پہاڑوں پر اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ایک ماہر اسنو بورڈر بننے کیلئے باقاعدہ تربیت بھی لے رہا ہے۔

تازہ ترین