آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ کل ہوگا

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی راہ میں دوسری رکاوٹ ہٹانے کے لئے پاکستان کل نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کھیلے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا جو کہ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست اور پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں جنوبی افریقا کو 49 رنز سے ہرایا تھا۔جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پاکستان ورلڈ کپ میں مزید 2 میچز کھیلے گا ۔جن میں اس کا مقابلہ افغانستان اور بنگلادیش سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید