• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

یکم جولائی سے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں ایک سے 190 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے گیس قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی سمری تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے تیار کی گئی سمری میں ماہانہ پچاس مکعب میٹر تک گیس استعمال پر 52 فیصد اضافے سے فی یونٹ گیس 63 روپے بڑھانے کی تجویزہے، ماہانہ 100مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 190.55 فیصد مہنگی کرنے اور ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 109.46 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔

ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 168 فیصد اور ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 41.92 فیصد مہنگی کرنے جبکہ ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال پر فی یونٹ ایک فیصد مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔

گیس قیمتوں کی سمری منظوری کے لیے ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، مجوزہ گیس قیمتوں میں اضافے سے ماہانہ پچاس مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والوں کا بل 137روپے بڑھنے کا امکان ہے۔ ماہانہ 100مکعب میٹر تک گیس استعمال پر بل 647 روپے، ماہانہ دو سو مکعب میٹر تک گیس استعمال پر بل 1704روپے تک بڑھنے کا تخمینہ ہے۔

تازہ ترین