لندن (نیوز ایجنسیز)ورلڈ کپ کے اب تک کے میچز میں پاکستان کا ایک بھی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔ بابراعظم 232رنز کے ساتھ فہرست میں 12ویں نمبر پر ہیں، شکیب الحسن 476رنز کے ساتھ نمبر ایک آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 447 رنز بنا کر دوسرے، انگلینڈ کے جوئے روٹ 424 رنز کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔اب تک کے میچز میں مجموعی طور پر 183 چھکے لگے ہیں۔ انگلینڈ کے مورگن کو سب سے زیادہ 22 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے، آسٹریلیا کے فنچ 16 چھکوں کے ساتھ دوسرے جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 10 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہاب ریاض5 چھکوں کے ساتھ فہرست میں بارھویں نمبر پر ہے۔ بھارت کے روہت شرما، نیوزی لینڈ کے ولیمسن، انگلینڈ کے جو رو ٹ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، آسٹریلیا کے وارنر کو دو، دو سنچریوں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔