• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کی 1992ورلڈکپ میں کارکردگی سے مماثلتیں جاری

بر منگھم(نمائندہ خصوصی)1992کے ورلڈ کپ کی طرح2019کے ورلڈ کپ میں کئی چیزیں قدر مشترک ہیں۔لیکن ٹیم کہاں فنش کرے گی اس بارے میں ماہرین اور شائقین انجانے خوف میں مبتلا ہیں ۔1992میں بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ شروع کیا ۔ اس بار بھی، پھر دوسرا میچ جیتا اور تیسرا میچ بارش کی نظر ہوا ، یہ اس سال بھی ہوا اور ستائیس سال پہلے بھی ! چوتھے اور پانچویں میچ پہلے بھی پاکستان کو شکست ہوئی تھی اور اس بار بھی پاکستان کو شکست ہوئی۔ 1992 میں پاکستان ٹیم جب اپنا چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ عامر سہیل تھے ، اس بار جب ٹیم چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ حارث سہیل بن گئے دونوں بائیں ہاتھ کے آل رائونڈر ہیں۔ اور تو اور پہلے بھی پاکستان کی امیدیں آسٹریلیا سے وابستہ تھیں ۔1992میں پاکستان کا سامنا کرنے سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا اور اس بار بھی نیوزی لینڈ ناقابل شکست ہے اور بدھ کو پاکستان سے میچ کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین