• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولز کی چھٹیاں 30 جون تک،نیا تعلیمی سال یکم جولائی سے شروع ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم کے ترجمان نے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھائے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہیں اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی گئی، یہ بے بنیاد اور گمراہ کن خبرہے عوام اس پر کان نہ دھریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے 2 جنوری 2019 کو منعقد کئے گئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہونگی اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔
تازہ ترین