• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر باضابطہ طور پر حکمراں جماعت بی جے پی میں شامل

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے باضابطہ طور پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔نئی دہلی میں پارلیمینٹ ہائوس میں منعقدہ ایک تقریب میں بی جے پی کے ورکنگ صدر جے پی نڈانے انہیں پارٹی نشان دیا۔ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں تھا۔جے شنکر بھارتی دفتر خارجہ کے منجھے ہوئے آفیسراور سفارت کار کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔وہ امریکہ، چین، سنگا پور اور چیکوسلاویکیہ میں بھارتی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں جب کہ 28جنوری2015سے اپنی ریٹائرمنٹ 28 جنوری 2018تک وہ بھارت کے فارن سیکرٹری رہ چکے ہیں۔فارن سروس سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ ٹاٹا گروپ میں صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی ذاتی دوستی ہے جب کہ ان کو وزیر خارجہ کا عہدہ ملنا بھارت میں ہر ایک کے لئے ایک سرپرائز تھا۔سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ بھی ان کے بے حد معترف تھے۔ایس جے شنکر لوک سبھا یا راجیہ سبھا کے رکن نہیں ہیں تاہم انہیں ان دونوں ہائوسز میں سے کسی ایک کا رکن بننا ہو گا۔

تازہ ترین