• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں اعدادوشمار کی غلطی پر معذرت خواہ ہوں،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بجٹ تجاویزمیں محکمہ خزانہ سے کی گئی غلطی پروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی معذرت ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اس بات پر معذرت کا اظہار کیا ہے کہ بجٹ تجاویزمیں محکمہ خزانہ سے معمولی سی غلطی ہوگئی اورترقیاتی بجٹ میں ایک جگہ اعدادوشمارغلط بیان کردیئے گئے اب اس کو درست کیا جارہا ہے ،میں غلطی پر معذرت خواہ ہوں۔ قبل ازیں ایوان کی کارروائی کے دوران قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اپنی ایک نکتہ اعتراض پر اس غلطی کی نشاندہی کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک کاپی موصول ہوئی ہے جس میں بجٹ کے اعداد میں فرق ہے ،یہ معمولی معاملہ نہیں ہمیں بتایا جائے کہ حقیقت کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تقاریر کے آخری روز محکمہ فنانس کی جانب سے غلط عداد و شمار جاری کرنا ، اوراخراجات اور آمدن میں اربوں روپے کا فرق ۔بجٹ میں اتنے بڑے اعداد و شمار کا ہیر پھیر سمجھ سے باہر ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹ کی طرح جعلی بجٹ بھی بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین