• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خالد مقبول کی زیر صدارت اجلاس یو ایس ایف کے نئے منصوبوں پر بریفنگ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پیر کو یونیورسل سروس فنڈ ( یو ایس ایف) کے 64 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا،چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجرجنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں 63 ویں یوایس ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کارروائی کی منظوری دی گئی، بورڈ نے ( پائیدار ترقی کیلئے آئندہ جنریشن براڈ بینڈ ) این جی-بی ایس ڈی حیدرآباد براجیکٹ کا ٹھیکہ میسرز ٹیلی نار کو دئیے جانے کی منظوری بھی دی ،اجلاس کو یو ایس ایف کے نئے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
تازہ ترین