آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیاں،پی پی رہنما سابق وزیر دفاع احمد مختار شامل تفتیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) میں مالی بے ضابطگیوں ،بھاری رقم کے عوض طیاروں کی لیز پر خریداری کی انکوائری میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر دفاع احمد مختار کو بھی شامل تفتیش کر لیا جاری کیئے جانے والے نوٹس کے باوجود تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر سرکاری آڈیٹرز کی مرتب کردہ پی آئی اے کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میںبننے والی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق وزیر دفاع احمد مختار کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں مالی خسارے کے باوجود A310طیاروںکی خریداری میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں