• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا دورہ برطانوی وزارت دفاع، جیواسٹریٹجک صورتحال، فوجی تعاون پر گفتگو

لندن (خبرایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں پر برطانوی چیف آف ڈیفنس سرنٍک کارٹر نے انکا استقبال کیا، اس موقع پر جیو اسٹریٹجک صورتحال اورفوجی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹ کے مطابق اس موقع پر وفود کی سطح پراسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دوطرفہ فوجی تعاون اور اسٹریٹجک صورتحال زیر بحث آئی۔ 

تازہ ترین