• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر بینک ڈپازٹ کیلئے 3 ارب دے گا، 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی

دوحہ / کراچی (جنگ نیوز) قطر نے پاکستان سے شراکت داری 9؍ ارب ڈالر کرنے کے ساتھ 3؍ ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری اور ڈیپازٹس کا اعلان کیا ہے ۔ قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ امیر قطر کی ہدایت پر نئی انویسمنٹ کی گئی ، قطری سپورٹ دونوں ممالک کے گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان کے ساتھ9؍ ارب ڈالر کی شراکت داری اور 3؍ ارب دالر کی فوری سرمایہ کاری اور ڈیپازٹس کا اعلان کیا ہے۔قطر کی منسٹری آف فارن افیئرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے ڈیپازٹس اور براہ راست سرمایہ کاری کی مد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 3؍ ارب ڈالر (تقریباً 4؍ کھرب 71؍ ارب پاکستانی روپے) کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ قطری نیوز ایجنسی کو جاری بیان میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ قطری سپورٹ امیر قطر کے دورہ پاکستان کے بعد سامنے آئی ہے جو دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے ۔

تازہ ترین