• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کی پہلی مرتبہ جیو ٹرانسمیشن میں شرکت

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے پہلی مرتبہ جیو کی خصوصی ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔اثاثہ ڈکلیئریشن اسکیم کے حوالے سے جیو کی خصوصی ٹرانسمیشن پر وزیر اعظم عمران خان بھی حیرت انگیز طورپر سامنے آئے ۔یہ پہلا موقع تھا کہ عوام نے وزیر اعظم سے براہ راست سوالات پوچھے۔ہمارا مقصد سادہ تھا ۔ہم عوام کو ان کے منتخب نمائندگان سے جوڑنا چاہتے تھے جو ان کے تحفظات کا جواب دے سکیں۔ہم سہولت کار ہیں اور عوام کی صرف حوصلہ افزائی کرسکتے تھے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی غلط فہمیوں سے متعلق جو سوالات پوچھنا چاہتے ہیں پوچھیں ۔جب کہ دوسری جانب ہم عوام کے منتخب نمائندگان کی حوصلہ افزائی کررہے تھے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ان کے ذہن میں مسائل کا جو بھی حل ہے اس کی وضاحت کریں۔ یقینی طور پر پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کی شرح دنیا میں کم ترین سطح پر ہے اور پاکستان بحیثیت ریاست موجودہ حالات میں چل نہیں سکتا۔یہ ٹرانسمیشن دو گھنٹے تک جیو نیوز پر جاری رہی، جس کی میزبانی معروف اینکر حامد میر نے کی۔اس ٹرانسمیشن کی ایک خصوصیت اور انفرادیت یہ تھی کہ اس میں پاکستان کے بڑے اور مختلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداران نے بھی براہ راست حکومت کی معاشی ٹیم سے بات چیت کی، کراچی ،لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے تجارتی برادری کے نمائندوں کے ذہن میں بھی کوئی سوال تھا تو انہوں نے حکومت کی اقتصادی ٹیم سے براہ راست وہ سوالات کیے۔

تازہ ترین