• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں ماڈل سول، فیملی، رینٹ اور مجسٹریٹ عدالتیں قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے ملک بھر کے تما م اضلاع میں ماڈل سول، فیملی، رینٹ اور مجسٹریٹ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو 2 ہفتوں کے اندر اندر ان عدالتوں کے لئے جج نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے ،ماڈل عدالتیں مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے فوری طور پر اپنے فیصلے جاری کریں گی ،جبکہ زیر سماعت کسی بھی مقدمہ میں التواء نہیں دیا جائے گا،جبکہ خواتین ا ورچائلڈ کورٹس کے قیام سے قبل ججوں کی ٹریننگ کا فیصلہ بھی کی گیاجبکہ کمیٹی کے سیکرٹری کو خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز میں ججوں اور عملہ کی عدم تعیناتی کا معاملہ متعلقہ حکومتوں کے سامنے اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ،پیر کے روز چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سر براہی میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس نے کہاکہ عوام کو تیز رفتار انصاف کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ،لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک میں نظام انصاف میں اصلاحات لانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے اور اس سلسلہ میں پہلے ہی فوجداری ماڈل ٹرائل کورٹس تشکیل دے دی گئی ہیں، اور مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے یہ آغاز بہت ہی کامیاب ثابت ہوا ہے ، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ڈی جی حیات علی شاہ نے تیز رفتار انصاف کی فراہمی کے دوسرے مرحلے پر ماڈل سول ایپلیٹ کورٹس (ایم سی اے سی ) اور تیسرے مرحلے پر ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ کورٹس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں تجویز ہے کہ ایم سی اے سی کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں متعارف کروایا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ ہائی کورٹ اپنے ایڈیشنل سیشن جج نامزد کرے گی ۔

تازہ ترین